لیاقت بلوچ کا بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

لیاقت بلوچ کا بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر قومی کانفرنس منعقد کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرنا چاہیے۔لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 5 فروری کو کشمیر اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔لیاقت بلوچ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں اور طلبہ یونینز کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے صوبے میں جمہوریت کی مضبوطی اور نوجوانوں کی فعال شرکت یقینی بنائی جا سکے گی۔