عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار

عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار

ویب ڈیسک: عیدالفطر پر نئے نوٹ کے حصول کے لیے شہریوں کو 8877 پر ایس ایم ایس کرنے کی سہولت

عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ کا معلومات 8877 پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ بینک میں نئے نوٹ پہنچنے پر ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں کو مطلع کیا جائے گا۔ تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن کے اندر متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ مخصوص رقم کے نوٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس سہولت کا فائدہ ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر سے صرف ایک بار ہی اٹھایا جا سکتا ہے۔ شکایت یا معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔