سٹیٹ بینک آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لاہور سمیت شہر میں نئے نوٹوں کی بلیک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلیک مارکیٹ میں نئے نوٹ درج ذیل نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں:
10 روپے کا نوٹ: 1,600 روپے
20 روپے کا نوٹ: 2,700 روپے
50 روپے کا نوٹ: 1,600 روپے سے زائد
100 روپے کا نوٹ: 12,000 روپے
500 اور 1,000 روپے کے نوٹ: 2,500 روپے سے زائد
شہریوں نے بتایا کہ بینکوں سے نئے نوٹ دستیاب نہیں ہو رہے، جس کی وجہ سے وہ بلیک مارکیٹ پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور بینکنگ حکام سے فوری نوٹ کی فراہمی کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں تاکہ بلیک مارکیٹ کے ناجائز کاروبار پر قابو پایا جا سکے۔