عید کے موقع پر پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ کی خریداری میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ عید پر عیدی دینے اور نئے کپڑے و جوتے کے ساتھ جیب میں نئے نوٹ رکھنے کی روایت ہے۔
بینکوں سے نئے نوٹ محدود مقدار اور مختلف شرائط کے تحت دستیاب ہیں، جس کے باعث زیادہ تر لوگ اوپن مارکیٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں نئے کرنسی نوٹ بلیک ہو گئے ہیں اور ان پر اضافی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں نئے نوٹ درج ذیل اضافی نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں:
10 روپے کا نوٹ: 600 سے 700 روپے میں
20 روپے کا نوٹ: 700 سے 800 روپے میں
50 روپے کا نوٹ: 1000 سے 1200 روپے میں
100 روپے کا نوٹ: 800 سے 1000 روپے میں
صارفین کا کہنا ہے کہ عید پر نئے نوٹ لازمی تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ پرانے نوٹ کے ساتھ عید کی خوشی مکمل محسوس نہیں ہوتی۔ بینکوں سے محدود نوٹ ملنے کی وجہ سے بلیک مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، اور لوگ اضافی رقم دینے کے باوجود نئے نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔یہ رجحان ہر سال عید کے موقع پر دہرایا جاتا ہے اور کرنسی نوٹ کی دستیابی اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔