ایف بی آر کا صنعتی صارفین کے لیے بجلی و گیس کنکشنز پر نئے ٹیکس نمبر تبدیلی کے طریقہ کار کا اعلان

ایف بی آر کا صنعتی صارفین کے لیے بجلی و گیس کنکشنز پر نئے ٹیکس نمبر تبدیلی کے طریقہ کار کا اعلان

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آراین) کی تبدیلی کا نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آر کا جاری کردہ سیلز ٹیکس حکم نامہ 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، صنعتی کنکشن پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی اب صرف منظوری کے بعد کی جائے گی۔ درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی، جو کاروباری تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے گا۔تصدیق کے بعد بجلی یا گیس کمپنی کو تبدیلی کی ہدایت دی جائے گی۔بجلی اور گیس کمپنیاں کمشنر کی سفارش کے بغیر یہ تبدیلی نہیں کریں گی۔تمام متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔