صائم ایوب فٹنس ٹیسٹ کے لیے لاہور پہنچ گئے

صائم ایوب فٹنس ٹیسٹ کے لیے لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی فٹنس میں بہتری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق، صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں اور ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب کی پاکستان سپر لیگ میں شمولیت ان کی فٹنس پر منحصر ہے اور برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔ یاد رہے کہ صائم ایوب کا ٹخنہ جنوری میں فریکچر ہو گیا تھا، جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔