انجری کے باعث باہر ہونے والے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

انجری کے باعث باہر ہونے والے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے سبب قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔

صائم ایوب نے جنوری 2025ء میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے آرام کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔دوسری جانب، فخر زمان بھی متعدد سیریز جیسے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے۔ تاہم، طویل عرصے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے، فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں چوٹ کا شکار ہو گئے تھے اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

وہ اس وقت لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔پی سی بی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو میڈیکل وجوہات کی بنا پر حالیہ سیریز میں کسی بھی فارمیٹ کے لیے سلیکشن کے لئے زیر غور نہیں لایا گیا۔پی سی بی کے مطابق، صائم ایوب اور فخر زمان کی مکمل فٹنس کی توقع کی جا رہی ہے اور وہ 11 اپریل 2025ء کو راولپنڈی میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے تیار ہوں گے۔