پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔
صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی ٹیم کو جوائن کریں گے، جہاں زلمی کے بیشتر کھلاڑی پہلے ہی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے، جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ صائم ایوب، جو کہ ٹخنے کی انجری کا شکار تھے، نے لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کیا اور عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔