صائم ایوب کی انجری، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا سامنا

صائم ایوب کی انجری، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران، صائم ایوب نے شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران ان کا دائیں ٹخنہ مڑ گیا اور انہیں چوٹ لگی۔

فوری طور پر میدان پر طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن انہیں چلنے میں مشکلات پیش آئیں۔ اسکین کے ذریعے انجری کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ کے مطابق مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

قومی ٹیم کے ان فارم اوپنر صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ میں جگہ تقریباً پکی تھی، تاہم اس انجری نے ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور رپورٹس کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔