ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز ویلنگٹن میں قومی سکواڈ نے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔ اس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں حصہ لیا اور کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ پریکٹس بھی کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ویلنگٹن سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق 11:15 بجے شروع ہوگا۔ پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ پہلے ہی تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے۔