نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

سیم کرن 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے چھ بولرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وقفے کے دوران شدید بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔سیریز کے باقی دونوں میچز 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔