پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

 اس میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ہیں، اور ان کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ اس فائنل الیون کے اعلان کے بعد پاکستانی ٹیم میدان میں اپنی حکمت عملی کے تحت کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے لیے اہم ہے، کیونکہ اس سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آ سکتی ہے اور زمبابوے کے خلاف فتح کی سیریز میں برتری پاکستان کی ٹیم کو اعتماد دے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ اس میچ کی براہ راست کوریج جیو سوپر پر کی جائے گی، جس کے ذریعے شائقین کرکٹ میچ کی تمام تفصیلات اور لمحات سے آگاہ رہ سکیں گے۔