پشاور (آئی این پی )پشاور یونی ورسٹی کے شعبہ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور یونی ورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا کہا ہے ۔مینا خان آفریدی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد کرکے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرینگے۔