بیجنگ (آئی این پی )چین کے صدرشی جن پنگ نے مکا یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔چینی صدر کو مکا یونی ورسٹی کے دورہ کے دوران چینی ادویات میں معیاری تحقیق کی اسٹیٹ لیبارٹری اور لونر اینڈ پلینیٹری سائنسز کی اسٹیٹ لیبارٹری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صدر شی جن پنگ نے یونی ورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور سائنسی تحقیق کے ارکان کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔