لاہور(کرائم رپورٹر) نصیر آباد میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا کار ڈرائیور گرفتار کرلیا گیاسی بی ڈی روڈ پر کار سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے بائیک سوار خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئیکار ڈرائیور کی زگ زیگ ڈرائیونگ و تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ سی بی ڈی روڈ پر مامور سپیشل ٹیم دوران پٹرولنگ ایکسیڈنٹ دیکھ کر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم آنے سے پہلے ڈولفن ٹیم نے ممکنہ طور پر خاتون و بچوں کو طبی امداد دی۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالوں میں ارم بی بی، 3 سالہ علی اور 6 ماہ کا دارویال شامل ہیں۔ڈولفن ٹیم نے طبی امداد کیلئے فیملی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ کار ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔کار ڈرائیور عبداللہ گاڑی سمیت کارروائی کیلئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔