دونوں بچوں کی ٹانگیں فریکچر، پولیس نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) پرانی انارکلی میں لیڈی میکلیگن روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو بچے زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت موٹرسائیکل پر دو بچے سوار تھے، جن کی شناخت 10 سالہ فرحت ناز اور 9 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں بچوں کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور یوسف کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔