موٹرسائیکل ،رکشہ میں ٹکر،1بزرگ،2بچے زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ غازی آباد کی حدود میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک بزرگ اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق بزرگ کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی، جس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا،جن کا تعلق چک نمبر 171 نائن ایل سے بتایا جارہا ہے۔