صابراورسخاوت نے ارسلان کوڈنڈوں سے مارا ، ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان نے ارسلان کو اغواء کیا اور اپنے گھر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان صابر اور سخاوت نے ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈنڈوں سے مارا اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔ ملزمان کو موقع سے گرفتار کر کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔