کمالیہ (خصوصی رپورٹ)با اثر افرا دکا خاتون پر نیم برہنہ کر کے تشدد ،سر کے بال کاٹ دئیے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ روشن شاہ کی رہائشی خاتون کنول جہانگیر نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان صدیق وغیرہ نے اسکو حبس بے جامیں رکھ کر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ کرنیم برہنہ بھی کر دیا اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے، چیخ وپکا ر پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔