شوہر کی بیوی کو گالیاں، تشدد ، سر کے بال کاٹ دیے

پولیس نے خاتون کو تحفظ، سفاک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بیوی پر بدترین تشدداور سر کے بال کاٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سے خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ کالر نے بتایا کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر بدترین تشدد کر رہا ہے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین ظلم، تشدد وہراسگی کی صورت میں فوری 15 ڈائل کریں اور 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔