فیصل آباد کی رہائشی اقرا ء ایک سال سے لاہور میں کام کر رہی تھی‘گھر کا مالک اور رشتے دار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے 13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے 13سالہ ملازمہ کی خالہ خورشید بی بی کی مدعیت میں گھر کے مالک وقار، اس کی بیوی اقرا اور رشتے دار اسدکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق جڑانوالاضلع فیصل آباد کی رہائشی اقرا ایک سال سے وقار کے گھر میں ملازمہ تھی، مالکان نے اسے کام نہ کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے جب