لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف فاسٹ ٹریک کارروائیاں جاری ،شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 5 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے قلعہ گجر سنگھ، ہیئر کینٹ سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے مختلف برانڈز کی 17 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان نبیل،ذکریا، رفاقت اورآکاش کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ ہیئر، قلعہ گجر سنگھ اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا۔