ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ناجائز اسلحہ کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق رائیونڈ مصری شاہ سے 2 مشکوک ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاڈیفنس پولیس ریسپانس یونٹ نے بھی مشکوک رکشہ سوار کو دھر لیااور اسلحہ برآمد کرلیاملزمان کے قبضہ سے 3 پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کر لئے گرفتار شہریار، فرحان عاطف کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ رائیونڈ، مصری شاہ، ڈیفنس اے کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیلاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کر کے دم لیں گے