ڈولفن سکواڈ کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن،3 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سے منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ڈولفن سکواڈ کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گارڈن ٹائون 2 پیشہ ور شراب فروش کو گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے 27 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کی گئی سول لائن مشکوک کار سوار سے بھی 7 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا تھا ملزمان شراب کو اسپیشل کارٹن میں چھپا کر لیجا رہے تھیگرفتار سانول، امفق اوروقار کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹائون اورسول لائن کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ  منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کر رہا ہے