لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ اور سٹریٹ کریمنلز کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہے داتا دربار شاہدرہ اور لاری اڈا سے 3 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا اور فرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیں گرفتار ملزمان بابر، علی اور افتخار سنگین جرائم کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار، لاری اڈا اور چوکی سگیاں کے حوالے کر دیا
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیلاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کر کے دم لیں گے