لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے میں 6 سالہ بچی کے لاپتا ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 6 سالہ ایشال گھر سے نکلی اور واپس نہ لوٹنے پر والد نے 15 پر کال کر دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بچی کو تلاش کرنے کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی ۔ایس ایچ او ٹبی سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں بچی کو بحفاظت تلاش کر لیا ۔ٹبی سٹی سے لاپتا ہونے والی بچی کی تلاش کے لیے ہر ممکن اقدام اور کیمروں سے مدد حاصل کی گئی۔ بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والد نے ٹبی سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔