لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ میں 4 سالہ بچی سائرہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر پولیس نے فوری تلاش شروع کی۔ سرچ آپریشن کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچی کی تحرکات کا سراغ لگایا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کمسن سائرہ گھر سے باہر نکلی تو راستہ بھٹک گئی تھی۔ پولیس کی بروقت کوششیں کامیاب رہیں اور بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او محمد زاہد اور ٹیم کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔