طلباو طالبات کا سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)والنٹیرز ان پولیس پروگرام کے طلباو طالبات کا سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ ،انٹرن شپ پروگرام کے 19ویں سیشن میں مختلف یونی ورسٹیوں کے 300 طلباء  و طالبات نے شرکت کی ۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق طلباو طالبات کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا اور بریفنگ دی گئی۔ طلباء نے سیف سٹی کی ڈیجیٹل وال پر شہر بھر میں جاری سکیورٹی اور مانیٹرنگ سسٹم کا مشاہدہ کیا۔طلباء کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات بارے بتایا گیا۔طلباء کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، بلڈ بینک اور میثاق سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔