طلبہ اور طالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

ٹیکنالوجی طلباء و طالبات نے ورچوئل بلڈ بینک میں بطور ڈونر خود کو رجسٹر بھی کروایا
لاہور(کرائم رپورٹر)یونیورسٹی آف لاہور کے طلبہ اور طالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا ،وفد میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے طلبا، طالبات اوراساتذہ شامل تھے شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی کامران خان نے وفد کو سیف سٹی کے  مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ویمن سیفٹی ایپ  اور کرائم سٹاپر سروس بارے بتایا گیابریفنگ میں کہا گیا کہ سیف سٹی میں جرائم کی سرکوبی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا جا رہا ہیویمن سیفٹی ایپ میں خواتین کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کروائے گئیسیف سٹی کرائم سٹاپر سروس پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی ترجمان سیف سٹی کے مطابق طلبا اور طالبات نے سیف سٹی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیامیں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی طلباء￿  و طالبات نے ورچوئل بلڈ بینک میں بطور ڈونر خود کو رجسٹر بھی کروایا