200 طلباء و طالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

سیف سٹیز اتھارٹی میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا نظام نہایت متاثر کن ہے:شرکاء 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے 200 طلباء  و طالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کا مطالعاتی دورہ کیادورے کے دوران شرکاء  کو جدید پولیسنگ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال، سمارٹ ٹیکنالوجی اور جدید مانیٹرنگ نظام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء و طالبات نے سیف سٹی کے مانیٹرنگ سینٹر میں ڈیجیٹل وال کے ذریعے شہر بھر میں ہونے والی سرویلنس کا مشاہدہ کیاطلباء  کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن، جدید سہولیات، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، بلڈ بینک اور میثاق سینٹر کے کام کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیاشرکاء  نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا نظام نہایت متاثر کن ہے، جو شہریوں کو احساسِ تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی آ کر وہ خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔طلباء  و طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس اور عوام کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ شرکاء￿  نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ جرائم پر قابو پانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔