طلباء و طالبات کا ڈولفن ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

ایس پی ڈولفن نے پولیس ورکنگ، آپریشنل میکنزم پر بریفنگ دی
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق کمیونٹی اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے ڈولفن سکواڈ عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں فرینڈز آف پولیس کے 22ویں بیچ کے طلباء و طالبات نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا دورہ کیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے 250 سے زائد مختلف جامعات کے طلباء و طالبات پر مشتمل وفد کا استقبال کیا اور انہیں ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی تنظیمی ساخت، ورکنگ اور آپریشنل میکنزم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ طلباء کو ڈولفن سکواڈ کے زیر استعمال جدید ٹیکنالوجی، اسلحہ اور سٹیٹ آف دی آرٹ گیجٹس دکھائے گئے جبکہ ڈولفن بائیکس اور پی آر یو گاڑیوں کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ڈولفن نے کمیونٹی پولیسنگ، پولیس پبلک پارٹنرشپ، اوپس روم ورکنگ اور 15 کال ریسپانس سسٹم پر بھی روشنی ڈالی۔ طلباء و طالبات نے ایف پی یو کے زیر استعمال بائیسکلز میں بھی دلچسپی ظاہر کی اور ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ، پٹرولنگ اور جرائم کی بیخ کنی کے جدید میکنزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔