اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی سرگودھا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کررہا ہے۔