لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس کا نشہ فروخت کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس کا نشہ فروخت کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر نواں کوٹ کے مختلف علاقوں میں سے گرفتار کیا گیاملزمان طارق، عدیل بٹ، اور علی خاں سے مجموعی طور پر 1500 گرام آئس برآمد کی گئی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،