لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلزارسلان زاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بلیک پیپر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے ناکہ ٹھوکر بلیک پیپر گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا ناکہ پر موجود جوانوں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا۔گاڑی کی چیکنگ پر ملزمان کے قبضہ 2 جدید آٹومیٹک رائفلیں، میگزینز، گولیاں برآمد کی گئی ملزمان رمضان اورثناء اللہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا بلیک پیپر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اسلحہ کی نمائش و ترسیل کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی