لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری یے ایس ڈی پی او باغبانپورہ وارث کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او باٹا پور نیپولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 3ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیاملزمان میں سرفراز، ساجد اور امتیاز شامل ہیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے2 پستول میگزینز، گولیاں اور کارتوس برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ناجائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں