مختلف کارروائیوں میں 4ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ، کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 3 منشیات فروش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم شامل۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکینگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔منشیات فروش ساحل، کاشف اور اسلم سے 200 گرام آئس،1 کلو چرس اور 176 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزم زاہد کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم سے رائفل و کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔