منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیاں ، 4ملزمان گرفتار

 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 41.232 کلو گرام منشیات برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 41.232 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 41.232 کلو گرام منشیات برآمد کر لی کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں ملزم سے 1 کلو چرس برآمد کرلی گئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیالاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 584 گرام ہیروئن برآمد ہوئی پشاور میں کوریئر آفس سے کراچی اور لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس برآمد ہوئی  کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 4.8 کلو چرس برآمد کی گئی راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 48 گرام ویڈ برآمد ہوئی ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4.800 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد کرکے2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔