لاہور(آئی این پی ) لاہور میں بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔جمعرات کے روز لاہور کے علاقے مغل پورہ میں کار سوار شہری کو نجی سکیورٹی گارڈز نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کانوٹس لیکر خصوصی ٹیم تشکیل دی تھیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔