موٹروے:گاڑی سے لاکھوں مالیت کے جعلی نوٹ برآمد، 4ملزمان گرفتار

 ایم ون کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب گاڑی کی شک کی بنیاد پر تلاشی کے دوران جعلی کرنسی برآمدہوئی
 راولپنڈی(آئی این پی )موٹروے ایم ون کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب پٹرولنگ افسران کی کارروائی کے دوران گاڑی سے لاکھوں مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دوران گشت افسران نے ایک مشکوک جیپ کو روکا جس کو ڈرائیور خطرناک انداز میں چلا رہا تھا، مذکورہ گاڑی کو پٹرولنگ افسران پیشہ وارانہ طریقے سے روکنے میں کامیاب ہوئے۔شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی سے سات لاکھ اکتالیس ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔موٹروے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کر دیا۔ملزمان پشاور سے لاہور جا رہے تھے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔