منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 2 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے، کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان کو دوران ِپٹرولنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے ہزاروں مالیت کی1100 گرام چرس اور 305 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان میں طارق اور عثمان عرف پیا شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔