48 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے ملزمان لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے خصوصی ٹاسک سونپے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس، چرس اور افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔