منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

 منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے: ایس پی بلال احمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مرتکب دو ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 1460 گرام چرس اور 1000گرام آئس برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ امان اللہ عرف مولا اور سلیمان عرف مون ہیں ملزم سلیمان عرف مون کے قبضہ سے 1460 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ ملزم مولا کے قبضہ سے 460 گرام آئس برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی سٹی بلال احمد نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرنیپر ایس ایچ او بادامی باغ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے