ناقص تفتیش پر کیسز تبدیلی بورڈ میں بھیجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عوامی شکایات پر فوری احکامات جاری کیے
لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن دفتر میں موصول ہونے والی شکایات کی شنوائی کی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق تفتیش سے متعلق شکایات پر چند کمپلینٹس کی انکوائری اپنے دفتر میں کی جائے گی۔ ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیا گیا اور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ چند شکایات کے متعلق ڈویڑنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو فوری ازالے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی نے متعلقہ افسران کو کال کر کے تفتیشی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور دفتر ہر وقت شہریوں کیلئے کھلا ہے۔