لاہور(کرائم رپورٹر)میٹرک امتحان میں ڈیوٹی سے انکار پر 151 سپرنٹنڈنٹس و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ ڈیوٹی آرڈروصول نہ کرنیوالوں میں زیادہ تعداد خواتین اساتذہ کی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ اساتذہ کو تحریری جواب کیساتھ ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا۔سی ای اوایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز 4 مارچ سے ہورہا ہے۔