میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے افسران کوشوکاز نوٹس

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میںایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیاقتل، اقدام قتل، اغواء￿ ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور نقب زنی کے 24 مقدمات زیر بحث آ ئے  انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئیایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے تبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، پولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںشہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، *