ناقص کارکردگی پر متعدد انچارجز انوسٹی گیشنز کوشوکاز

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدر ڈویڑن سمیت نولکھا اور اسلام پورہ سرکلز کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور ریڈر نے شرکت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق میٹنگ کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے زیر التواء￿  اور پینڈنگ مقدمات کی تفصیلی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ تمام پینڈنگ کیسز کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کرائے جائیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ناقص کارکردگی پر متعدد انچارجز کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز بھی جاری کییانہوں نے افسران کو سختی سے تاکید کی کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے پولکام کے مطابق متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ مکمل اور اپ ڈیٹ رکھنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔افسران کو ہدایت کی کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کیے جائیں تاکہ گناہ گاروں کو سخت سزا دلوائی جا سکیفرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور مظلوم کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔