لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں عدم پتہ، پینڈنگ اور زیر التوا مقدمات کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق افسران اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز کو فالو کریں،ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، میرٹ پر تفتیشی نہ کرنیوالے تفتیشی افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں،خواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر افسران کو موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دیں ۔