کارکردگی بہتر بنائو تفتیشی افسروں کو 2 دن کی مہلت

انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ ،ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نیاپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کی کرائم میٹنگ میں صدر، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویڑنز کے انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق پینڈنگ اور زیر التواء￿  مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیاناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئیافسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2روز کی مہلت دی گئی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیںایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایات کی ہیں خواتین سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،چالانی تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائیں،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،