دیوار گرنے 2مزدور زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) لکشمی چوک میں واقع زیر تعمیر پلازے کی دیوار گرنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لکشمی چوک میں زیر تعمیر عمارت کے دوران دیوار گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ ٹھیکیدار اور دیگر عملے سے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ تعمیراتی معیار اور حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی کے باعث واقعہ پیش آیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔