کنویں کی صفائی کے دوران 2مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

ممریز، کامران افضل ٹا ئون راولپنڈی میں کنویں میں اترے اور بے ہوش ہو گئے 
کنواں 50تا 60فٹ گہرا، ریسکیو 1122عملہ نے ہسپتال پہنچایا جانبر نہ ہوسکے 
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) نیو افضل ٹا ئون چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دو مزدور دم توڑ گئے۔ کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا۔ ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔